وزیراعظم نے ہمیشہ افغانستان میں امن‘ استحکام کی بات کی

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) فواد چوہدری نے کہا ہے کہ افغانستان کے حوالے سے وزیراعظم کے خیالات تبدیل نہیں ہوئے۔ اگر عمران خان ماضی میں جنگ کے خلاف تھے تو اب بھی اس کے خلاف ہیں۔وزیراعظم نے ہمیشہ افغانستان میں امن اور استحکام کی بات کی۔وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ ڈیجیٹل میڈیا ونگ بھارت اور افغانستان میں سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے پاکستان مخالف پروپیگنڈے کو بے نقاب کرنے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔ فواد چوہدری نے کہا کہ اعداد و شمار نے ثابت کیا کہ جعلی خبروں اور پروپیگنڈے کے خلاف جنگ کے لیے صف بندی بہت ضروری ہے ، پاکستان کی رائے عامہ کو حقیقت سے آگاہ ہونا چاہیے۔


#views of the Prime Minister regarding Afghanistan have not changed #leadernews #Imran Khan #peace and stability in Afghanistan #Fawad Chaudhry