پاکستان کومیڈیاوارکاسامنا‘پی ٹی ایم ریاست مخالف ٹرینڈمیں ملوث

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا کے دو سال کے اعداد و شمار سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پاکستان مخالف تمام ٹرینڈپی ٹی ایم نے شروع کیے ، جسے بھارت کی حمایت حاصل تھی۔ پی ٹی ایم نے 150 ریاست مخالف ٹرینڈ چلائے۔قومی سلامتی کے مشیر ڈاکٹر معید یوسف کے ہمراہ اسلام آباد میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پر پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے جس کی قیادت بھارت کر رہا ہے۔ پاکستان میں سب سے بڑے پلیئر پشتون تحریک موومنٹ (پی ٹی ایم) اور اس کے کارکن ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ڈس انفولیب کے مطابق 845 ویب سائٹس پاکستان کے خلاف استعمال کی گئیں۔ پی ٹی ایم نے شروعات کی اور اسے بھارت کی حمایت حاصل ہوئی۔ کریمہ بلوچ کی موت ایک ٹاپ ٹرینڈ تھی ، اگرچہ وہ کینیڈا کی شہری تھیں ، ان کی موت فطری تھی۔ پی ٹی ایم نے 20 ہزار بار ٹویٹ کیا کہ ریاست نے کریمہ بلوچ کو قتل کیا ہے۔ اس کے علاوہ زلفی بخاری کے دورہ اسرائیل کے حوالے سے بھی ایک ٹرینڈ شروع کیا گیا۔وزیراطلاعات نے کہا کہ پاکستان کوبہت بڑی میڈیاوارکاسامناہے،جعلی خبروں کوپاکستان کیخلاف استعمال کیاجاتاہے،پاکستان میں ہرطرح کے فسادپھیلانے میں باہرکے لوگ ملوث ہوتے ہیں۔


#PTM runs 150 anti-state trends #Fawad Chaudhry #leadernews #social media data #Pashtun Tehreek Movement