کراچی:(لیڈرنیوز)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم نے آسان ذرائع پرانحصار کرنا شروع کردیا، بیساکھیوں سے چلنے والا اعتماد کھو دیتاہے،کوشش کررہے ہیں کہ اپنے پاو¿ں پرکھڑے ہوں،ہم نے اپنی قوت کونہیں پہچانا،خوشی ہے ہم ٹیکنالوجی کے شعبے میں آگے بڑھ رہے ہیں، ہمیں آپ ﷺکی زندگی سے سیکھناچاہیے،اللہ تعالیٰ بھی مضبوط عزم کی قوموں کاساتھ دیتاہے۔وزیراعظم نے شپ لفٹ اینڈٹرانسفرسسٹم کا افتتاح کردیا ، کراچی شپ یارڈمیں شپ لفٹ اینڈٹرانسفرسسٹم کی افتتاحی تقریب میںوزیراعظم عمران خان مہمان خصوصی تھے،وفاقی وزرا، گورنرسندھ عمران اسماعیل اور دیگر تقریب میں موجودتھے۔قبل ازیں وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچے،وزیراعظم کراچی ٹرانسفارمیشن پلان کے اجلاس کی صدارت کریں گے ،وزیر اعظم سومیانی بیچ لسبیلہ میں شجرکاری مہم کاافتتاح کریں گے ،وزیراعظم کراچی پورٹ ٹرسٹ کے ہیڈکوارٹرزکادورہ کریں گے۔
#Prime Minister Imran Khan #Karachi #leader news #tree planting campaign #Somiani Beach Lasbela



















