مکوآنہ: (لیڈرنیوز )شوہر کے پاس تم اب نہیں جا سکتی ہے ،باپ اور بھائی کی قیدی خاتون بازیاب۔ باپ اور بھائی نےصوبہ پنجاب کے شہر فیصل آباد میں ایک خاتون کو گھر میں قید کر رکھا تھا ، ایک کمرے میں قید خاتون کو پولیس نےبازیاب کرا لیا ۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پولیس کے مطابق خاتون شبیلہ کوفیصل آباد کے علاقے سمندری کے گاﺅں ننگلی میں باپ اور بھائی نے کمرے میں قید کر رکھا تھا۔ ملزم باپ اور بیٹا تھانہ ترکھانی پولیس کے چھاپے پر فرار ہو گئے۔ متاثرہ خاتون کی جانب سے پولیس کو دیئے گئے بیان میں کہنا ہے کہ شوہر کے پاس جانے سے روکنے کے لیےباپ اور بھائی نے قید کیا تھا، اسلحہ دکھا کرمیرا باپ مجھے ڈراتا تھا۔
#Shabila was kept in a room by her father and brother #Faisalabad #leader news #Turkhani police station



















