لاہور‘ بلوچستان‘بہاولپور میں ڈرون شجر کاری ہوگی ،فرخ حبیب

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)فرخ حبیب نے کہا ہے کہ لاہور ، بلوچستان اور بہاولپور میں ڈرون شجر کاری کی جائے گی، موسمیاتی تبدیلی پر کام کرنے کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان عالمی لیڈر بن کر ابھرے ہیں،وفاقی وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پائیدار امن کے لیے مل بیٹھنے اور سیاسی حل تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔ فرخ حبیب نے اپنے بیان میںکہاکہ وزیراعظم شجر کاری مہم کی خود قیادت کررہے ہیں، عالمی ادارے بھی ان کاوشوں کے معترف ہیں، اقوام متحدہ ، ورلڈ اکنامک فورم، بون چیلنج میں بلین ٹری منصوبہ کو پذیرائی حاصل ہوئی۔


#Farrukh Habib #Drone tree planting in Lahore #leader news #Federal Minister of State for Information and Broadcasting #tree planting campaign