لاہور:(لیڈرنیوز)سیکرٹری اطلاعات مسلم لیگ (ن)عطاءاللہ تارڑنے کہا ہے کہ نوازشریف حکومت کیلئے خوف کی علامت بن چکے ہیں،نوازشریف کوبیٹے سے تنخواہ نہ لینے پرنکالاگیا،نوازشریف جیل میں قیدتھے جہاں نیب نے انہیں تحویل میں لے لیا،نوازشریف کاپہلابلڈٹیسٹ نیب کی تحویل میں کرایاگیا،نوازشریف کے ٹیسٹ میں پلیٹ لیٹس کاو¿نٹ کم آئے،نوازشریف اسپتال میں داخل تھے توذاتی معالج سے ملنے نہیں دیاجاتاتھا،عدالتی حکم پرہم نے ذاتی معالج سے ملاقات کرائی،نوازشریف کی کافی سے تکلیف ہے توآپ کودکھانے کیلئے 2کپ پیاکریں گے،اعتراض کیاجاتاہے کہ نوازشریف پولومیچ دیکھتے ہیں،نوازشریف ہفتے میں 2مرتبہ پولومیچ دیکھاکریں،نوازشریف کی بیماری ایسی نہیں کہ وہ چلنے پھرنے سے عاری ہیں،یہ کوئی دلیل نہیں کہ نوازشریف کافی کیوں پیتے ہیں،ہم سلیکٹڈ ٹولے کابھی علاج کرائیں گے۔
#Nawaz Sharif has become a sign of fear for the government #leader news #atta ullah tarar #NAB #personal physician



















