عون چوہدری مستعفی،اندرونی کہانی بھی سامنے آگئی

لاہور:(لیڈرنیوز) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارکے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عون چوہدری سے استعفیٰ طلب کرلیاگیا۔ذرائع کا بتانا ہے کہ عون چوہدری کوایوان وزیر اعلی بلوایاگیا جہاں ان کی وزیر اعلی عثمان عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی اور انہیں استعفیٰ دینے کے لئے کہا گیا ۔ذرائع کے مطابق عون چوہدری پر اسمبلی اراکین کو ترین گروپ میں لانے کے لئے لابنگ کا الزام ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور کے عہدے سے عون چوہدری نے استعفیٰ دیدیا۔وزیراعلیٰ سے ملاقات میں عون چوہدری نے اپناتحریری استعفیٰ پیش کیا۔اس تناظر میں، عون چوہدری نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ مجھے وزیر اعلی آفس بلواکرترین گروپ سے علیحدہ ہونے کا کہاگیا۔انکارپر مستعفی ہونے کا کہاگیا۔عون چوہدری کاکہناتھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے لئے جہانگیرترین کی خدمات کو سب جانتے ہیں۔


#aown chaudhry #leadernews #Chief Minister usman buzdar #imran khan #pti