ٹویٹ کرنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوتی‘مریم اورنگزیب

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عوام ادویات خریدیں توبچوں کی فیس کیلئے پیسے نہیں ہوتے،آپ نے 2کروڑ لوگوں کوبیروزگارکردیا،شوروہی مچاتے ہیں جوالیکشن چورہیں ،جوروزآئین شکنی کرتے ہیں،نیب آج اس لیے نہیں بولتاکیونکہ توسیع چاہیئے،ایل این جی معاہدے پرعوام کی جیب سے سالانہ 2 ارب ڈالر نکالے جارہے ہیں،کہاں گیاادویات کی قیمتوں میں اضافے والاوزیر؟آج عوام گھرکاراشن خریدیں توگھرکاکرایہ نہیں ہوتا ،آج پاکستان کی تاریخ کاسب سے مہنگاپٹرول مل رہاہے۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان ن لیگ کاکہناتھا کہ آزادکشمیرمیں پلانٹ کیے گئے اے ٹی ایمزکوبھی آج آرام آگیاہوگا،یہ عمران خان کی عادت ہے،اے ٹی ایمزسے پیسے کھاو¿، پھرجھنڈی کراو¿،آئی ایم ایف کےساتھ پروگرام فیل ہوچکا،ٹویٹ کرنے سے معیشت ٹھیک نہیں ہوتی،عوام کوریلیف دینے سے ہی معیشت ٹھیک ہوتی ہے،شہبازشریف پرالزام لگایا، لندن میں معافی مانگتے ہیں،ادارہ شماریات نے مہنگائی کاپول کھول دیاہے،مریم اورنگزیب نے کہا کہ ادارہ شماریات نے اشیامہنگی ہونے کی رپورٹ جاری کی،عمران خان اپنے اے ٹی ایمز اورمافیاز سے پالیسی بنواتے ہیں،وزارت خزانہ نے رپورٹ پرکہاہے اشیامہنگی نہیں ہوئیں،اے ٹی ایمزنے ووٹنگ مشینوں کے ذریعے الیکشن چوری کرکے دیناہے،تنویرالیاس بھی بہت کچھ بتائیں گے،تھوڑاانتظارکریں۔


#Maryam Aurangzeb #LNG deal #prices of medicines #leader news #ATMs planted in Azad Kashmir #imran khan