ملتان‘پھل توڑنے پر زمیندارکا9سالہ بچے پر تشدد‘ویڈیو وائرل

ملتان:(لیڈرنیوز)بااثر افراد نے بغیراجازت باغ سے انارتوڑنے پر9سالہ بچے کو تشددکانشانہ بناڈالا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ ملتان کے علاقے شجاع آباد میں پیش آیاجہاں پر بااثرافرادنے 9 سالہ بچے پر تشدد کیا ،پولیس نے ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا۔میڈیاکے مطابق شجاع آباد کے علاقے نوشاہ میں 9 سالہ لڑکے نے بغیر اجازت باغ سے انار توڑ اتوزمینداراوربااثرافرادنے بچے کو پکڑکربہیمانہ تشددکانشانہ بنایااورپھررسیوں سے باندھ کر ا±لٹالٹکاکرتشددکیا۔ملزمان نے بچے کی ویڈیو بھی بنائی اور اسے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ پر شیئر کیا۔ باپ نے پولیس کو بتایا کہ مالک نے بیٹے کو پانچ گھنٹوں سے زائد عرصے تک رسیوں سے باندھا اور تین ہزار روپے دے کر چھوڑ دیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ دو روز قبل پیش آیا تھا جس کی ویڈیو وائرل ہوئی اور متاثرہ بچے کے خاندان سے رابطہ کیا گیا۔ شکایت درج کرکے پولیس نے کارروائی کی اور 4ملزمان کو گرفتار کرلیا۔راجہ رام تھانہ میں متاثرہ بچے کے والد کی شکایت پر مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے۔


#Multan tortured a 9-year-old boy #leadernews #broke a pomegranate from a garden without permission #social networking site #Influential people