لاہور: (لیڈرنیوذ) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں شہباز شریف نے اپنے استعفے کی خبر کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ منظر سے غائب نہیں ہوئے۔ نواز شریف میرے لیڈر ہیں ، میں ہر چیز میں ان سے مشورہ کرتا ہوں۔ مسلم لیگ (ن) ہمارا گھر ہے جسے نواز شریف نے بڑی محنت سے بنایا تھا۔ایک نجی ٹیلی ویژن چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے میاں شہباز شریف نے کہا کہ ہمارے ملک میں سیاستدانوں کو بھی استعمال کیا جاتا تھا۔ ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ ہم فرشتے ہیں ، ہم نے غلطیاں بھی کیں۔ تاہم ہمیں ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا چاہیے۔ ہم سیاستدان اوزار بن گئے ہیں ، اس حمام میں سب ننگے ہیں۔
استعفے کی خبریں جعلی،منطرعام سے غائب نہیں ہوا،شہبازشریف



















