واشنگٹن:(لیڈرنیوز) افغانستان میںامریکی فوجیوں کے ساتھ کام کرنے والے افغان شہریوں کا پہلا گروپ پناہ کے لیے امریکا پہنچ گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق 221افغان شہریوں، بشمول72 بچوں کو ایک خصوصی پرواز کے ذریعے واشنگٹن کے ہوائی اڈے پر جمعے کی صبح پہنچایا گیا۔اکثریت ان میں امریکی دستوں کے ساتھ کام کرنے والے مترجم تھے،جان کے خطرے کے پیش نظر جنہیں اہل خانہ کے ہمراہ امریکا منتقل کیا جا رہا ہے۔ایسی کئی اور پروازیں آنے والے دنوں میں متوقع ہیں۔
#Afghan citizens arrived in the United States #leader news #asylum #Afghan nationals working with US troops #WASHINGTON



















