اسلام آباد:(لیڈرنیوز)بطورچیئرمین پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیوں نہیں کرائے؟الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کوشوکازنوٹس جاری کردیا،پی ٹی آئی نے 13جون کوانٹراپارٹی الیکشن کی تفصیلات فراہم کرنی تھیں،الیکشن ایکٹ کے تحت تمام جماعتیں مقررہ وقت پرانٹراپارٹی انتخابات کی پابندہیں،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ نوٹس میں کہاگیا ہے کہ انٹراپارٹی الیکشن نہ کرانے پرکیوں نہ انتخابی نشان واپس لے لیاجائے،الیکشن کمیشن نے وزیراعظم عمران خان سے14روزمیں جواب طلب کرلیا۔
#notice to PM #Election Commission #leader news #Imran Khan #intra-party elections



















