ایم پی اے نذیر چوہان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

لاہور:(لیڈر نیوز) جوڈیشل مجسٹریٹ نے نذیر چوہان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ یوسف عبدالرحمن نے کیس کی سماعت کی۔ گرفتار ایم پی اے نذیر چوہان کو ایف آئی اے حکام نے عدالت میں پیش کیا۔ ایف آئی اے نے نذیر چوہان کا جسمانی ریمانڈ مانگا ایف آئی اے کے وکیل نے مو¿قف اختیار کیا کہ ملزمان کی تفتیش مکمل کرنی ہے جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے نذیر چوہان کو 2 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا۔ عدالت نے ایف آئی اے سے ملزم کو 31 جولائی کو دوبارہ پیش کرنے کو کہا۔


#physical remand #leader news #Nazir Chauhan #FIA officials