اسلام آباد:(لیڈرنیوز) وزیر اعظم عمران خان نے مہنگائی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے ایک اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔میڈیا کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت بنی گالہ میں ایک اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے ، جس میں ملک میں افراط زر کی صورتحال اور صوبوں میں قیمتوں پر قابو پانے سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق ، اجلاس میں وزیراعظم کو پی ٹی آئی کے انتظامی امور کے بارے میں بھی آگاہ کیا جائے گا ، ملک کی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا ، افغانستان اور کشمیر انتخابات کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ، جبکہ آئندہ کی حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
#Prime Minister Imran Khan #leader news #leader tv hd #inflation #Bani Gala #price control



















