تاشقند: وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان، ازبکستان بزنس فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور روحانی تعلقات ہیں، کئی سالوں بعد مجھے یہاں آنے کا موقع ملا جہاں میرا پرجوش انداز میں استقبال کیا گیا۔عمران خان نے کہا کہ میں ازبکستان کے وزیر اعظم اور تاجر برادری کو یقین دلانا چاہتا ہوں کہ یہ تعلقات تو صرف آغاز ہے، ہمیں امید ہے کہ ہمارے تعلقات آگے جائیں گے،وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں قیام امن بہت ضروری ہے اور وہاں ہمیں سیاسی تصفیے کی امید ہے تاکہ افغانستان کے ذریعے دونوں ممالک منسلک ہوں اور فائدہ اٹھا سکیں۔عمران خان نے کہاکہ یورپی یونین کے قیام سے اس کے رکن ممالک میں عوام کا طرز زندگی بہتر ہوگیا۔
#Peace in Afghanistan #political settlement #leader tv hd #TASHKENT #Imran Khan #Pakistan-Uzbekistan Business Forum



















