دلی کیساتھ مذاکرات کا راستہ سرینگرسے جاتا ہے‘ وزیر خارجہ

تاشقند /اسلام آباد:وفاقی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ دلی کے ساتھ مذاکرات کا راستہ سرینگر سے جاتا ہے،بھارت کا کشمیر پر رویہ یہی رہا تو مذاکرات کیسے ہوسکتے ہیں ؟، مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہا کہ پاکستان عنقریب افغان قیادت کے اہم لوگوں کو اسلام آباد آنے کی دعوت دے رہا ہے ، پاکستان کا کردار مصالحانہ نوعیت کا ہے افغانستان میں امن کے قیام کیلئے بنیادی ذمہ داری افغانوں کی ہے۔ اپنے بیان میں وزیرخارجہ نے کہاکہ دلی کے ساتھ مذاکرات کا راستہ سری نگر سے جاتا ہے ،بھارت کا اگر رویہ یہی رہتا ہے جو کشمیر پر ہے تو مذاکرات کیسے ہو سکتے ہیں؟۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پاکستان، افغانستان میں قیام امن کیلئے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے، عنقریب پاکستان افغان قیادت کے اہم لوگوں کو اسلام آباد آنے کی دعوت دے رہا ہے تاکہ مل بیٹھ کرہم افغان امن عمل کو آگے بڑھا سکیں۔


#Srinagar #Shah Mahmood Qureshi #dialogue with Delhi goes from Srinagar #leader tv hd #Afghan leadership #Pakistan