اسلام آباد: وزیر اعظم نے کہا پاکستان کے مستقبل کیلئے لائحہ عمل دیدیا ۔لانگ ٹرم پالیسی نہ ہوتوالیکشن ٹوالیکشن منصوبہ بندی ہوتی ہے ، پھر مافیا فیصلے تبدل کرادیتاہے۔ہم ذہنی غلامی میں مبتلاءہیں کہ باہر سے اگر پیسہ نہیں آیا تو ملک نہیں چلے گا۔کامیاب دورہ اسے کہا جاتا ہے جس میں زیادہ بھیک لے کرآئی جائے ۔ اب ہم پیروں پر کھڑے ہونے کے تیسرے راستے پر چل نکلے ہیں ۔ماحول دوست الیکٹرک موٹر سائیکل کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اقتصادی ترقی کے لئے طویل مدتی منصوبہ بندی ضروری ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ جن ممالک نے ترقی کی ہے وہ ہمیشہ مستقبل کے لئے منصوبہ بندی کرتے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برقی گاڑی کی پالیسی کے تحت روزگار فراہم کیا جائے گا ، الیکٹرک گاڑی کا فروغ کلین اینڈ گرین مہم کا حصہ ہے ، ماحول کو بہتر بنانے کے لئے برقی گاڑیاں لانا ہوں گی۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ شہروں کے پھیلاو¿ کو روکنے کے لئے ماسٹر پلان بنانا ہے ، لاہور کو باغات کا شہر کہا جاتا تھا ، آج آلودگی ہے ، لاہور میں ماحولیاتی آلودگی انسانی زندگی کا مسئلہ بن گیا ہے ، پاکستان میں جنگلات کی تعداد کم ہے . ہاں ، ہم درخت ا±گا رہے ہیں اور قومی پارکس بنا رہے ہیں ، ہمیں اپنی سوچ کو تبدیل کرنا ہوگا اور آنے والی نسلوں کے لئے سوچنا ہوگا ، خوشی ہے کہ دنیا آب و ہوا میں تبدیلی کے اقدامات کو تسلیم کر رہی ہے۔وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اس سال پاکستان کی برآمدات ملکی تاریخ کی اعلی سطح پر ہیں ، لوگوں نے ٹیکس ادا نہ کرنے کی وجہ اعتماد کا فقدان ہے ، لوگوں کو اعتماد نہیں ہے کہ ہمارے ٹیکس کا صحیح استعمال ہوگا۔
#Imran Khan #leader.com.pk #future of Pakistan #mafia #long term policy #eco-friendly electric bike #electric vehicle



















