ترقی کاپہیہ پسماندوں علاقوں کی جانب موڑدیا،وزیر اعلیٰ پنجاب

ڈی جی خان:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے کہا ہے کہ فورٹ منرومیں ریسکیوسینٹرقائم کیاجائےگا،فورٹ منرو سیاحتی مقام ہے جس پرخصوصی توجہ دے رہے ہیں،ڈی جی خان میں تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کیلئے اقدامات کیے،اسٹیٹ آف دی آرٹ کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ بنائیں گے،علاقے کی ترقی کیلئے اپنی پوری توانائی وقف کریں گے،پہلی حکومت ہے جوپسماندہ علاقوں کی ترقی پرتوجہ دے رہی ہے،پنجاب کوانڈس ہائی وے سے ملانے کیلئے سڑک بنارہے ہیں،سڑک پر 10 ارب روپے لاگت آئے گی،بجٹ میں پسماندہ علاقوں کیلئے خصوصی فنڈزدیئے گئے،بجٹ میں ہیلتھ کے شعبہ پرخصوصی توجہ دی، ترقیاتی بجٹ میں 66 فیصداضافہ کیا،سابق حکمرانوں نے محروم علاقوں کیلئے عملی اقدام نہیں کیے،ترقی کاپہیہ پسماندوں علاقوں کی جانب موڑدیا،ڈی جی خان اورساہیوال ہیلتھ کارڈکے پہلے مرحلے میں شامل ہیں،غازی یونیورسٹی کیلئے 1.3 ارب روپے دیئے گئے ہیں۔


#DG Khan #Usman Bazdar #Fort Monroe #Punjab Chief Minister #backward areas #health card #leader.com.pk