اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان نے این سی او سی ممبران کو کورونا سے موثر انداز میں نمٹنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑھ کر میں اللہ تعالیٰ کی رحمت کا شکر گزار ہوں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر گلوبل نارملائزیشن انڈیکس کی فہرست شائع کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے این سی او سی ممبران ، احساس ٹیم اور اسٹیٹ بینک کو کورونا کے ساتھ موثر انداز میں نمٹنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت کا شکر گزار ہوں۔واضح رہے کہ گلوبل نارملٹی انڈیکس کے مطابق ، کورونا کے دوران پاکستان دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت ہے۔
#NCOC #Corona #Ehsas team #Twitter, #Global Normalization Index #Prime Minister Imran Khan #Pakistan #third largest economy



















