چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کیساتھ کھڑا ہے‘وزیر خارجہ

اسلام آباد: شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ چین ہر مشکل وقت میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے اور مسئلہ کشمیر پر ہمیشہ پاکستان کے موقف کی حمایت کرتا ہے۔پاک چین تعلقات سے متعلق کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاک چین دوستی دونوں ممالک کے عوام کے دلوں میں پائی جاتی ہے۔ ساڑھے تین لاکھ ویکسین کی خوراک فراہم کی ، پاکستان کا محور خطے میں معاشی ترقی ہے ، اقتصادی راہداری منصوبہ معیشت کو مستحکم کرنے کے لئے ضروری ہے ، یہ جلد مکمل ہوجائے گا۔


#Shah Mehmood Qureshi #China stood by Pakistan #Kashmir issue #Foreign Minister #Pakistan-China relations