اسلام آباد:اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دل کے قریب بلوچستان ہے۔ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ بلوچستان میں بھارت کا دہشت گردی کا نیٹ ورک کافی حد تک توڑدیا ، اب قوم پرستوں سے بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت بلوچستان میں 731 ارب روپے کے 131 منصوبے مکمل کرے گی۔ اس سال صرف بلوچستان حکومت کے ترقیاتی پروگرام کی مالیت 180 بلین روپے ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بلوچستان وزیر اعظم عمران خان کے دل کے قریب ہے۔بعدازاں فواد چوہدری نے کلبھوشن یادو کے بعد ملک میں بھار کا سب سے بڑا دہشت گردی کا نیٹ ورک بے نقاب کرنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور دھماکے میں ملوث تمام دہشت گردوں کو گرفتار کرلیاہے، جب کہ ناراض بلوچوں سے باقاعدہ مذاکرات پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا پریس کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھا کہ بھارت کابلوچستان میں دہشت گردی کا نیٹ ورک کافی حد تک توڑ دیا ہے۔ اب قوم پرستوں کے ساتھ بات چیت کا ایجنڈا طے کیا جائیگا۔انہوں نے کہا کہ کلبھوشن کے بعد ملک میں بھارت کا سب سے بڑا دہشت گردی کا نیٹ ورک بے نقاب کیا گیا ہے، جب کہ لاہور دھماکے میں ملوث تمام دہشت گردوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔فواد چوہدری نے کہا 15 جولائی تک الیکٹرانک ووٹنگ کا نظام تیار کرلیا جائے گا،کابینہ کوالیکٹرانک ووٹنگ مشین پر پیش رفت سے آگاہ کیا گیاہے ۔فواد چوہدری نے بریفنگ کے دوران کہا اسکردو اور گلگت کےایئرپورٹس کو وسعت دے رہے ہیں،دونوں ایئرپورٹس کی وسعت کا مقصد انہیں سال کے 12 ماہ کھلے رکھنا ہے،کابینہ اجلاس میں سرکاری ملازمتوں کیلئےشفاف ٹیسٹنگ کے نظام پر بھی بات ہوئی،شفاف ٹیسٹنگ نطام وضع کرنے کیلئے کابینہ نے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے،چیئرمین سی ڈی اےسےاسلام آبادمیں گرین ایریاز کےتحفظ کیلئے تفصیلی بریفنگ لی گئی ۔انہوں نے کہا فلیگ ایکٹ کے تحت وفاقی وزرا کو جھنڈا لگانے کی اجازت ہے،وزیراعظم نےسرکاری اکابرین کےغیرضروری پروٹوکول کانوٹس لے لیاہے،وزیراعظم نےگورنر،وزرا کےپروٹوکول میں کمی لانے کی ہدایت کر دی ہے ،انہوں نے کہا تمام سرکاری اکابرین غیرضروری پروٹوکول سےمکمل اجتناب کریں،جہاں پروٹوکول زیادہ ہوگاوہاں وزیراعظم ایکشن لیں گے،آئندہ ماہ وزیراعظم اس معاملے میں تفصیلی پالیسی لے کر آئیں گے ۔بریفنگ کے دوران فواد چوہدری نے کہا فاٹا کے تمام اضلاع میں تھری جی اور فور جی کی سہولتیں فراہم کی گئی ہیں،وزیراعظم نے ہدایت کی ہے جن علاقوں میں یہ سروس نہیں دی گئی وہاں فوری دی جائے،بریفنگ میں بتا یا گیا سول ایوی ایشن کو ریگولیٹری اتھارٹی بنا دیا گیا ہے،ایئرپورٹ پر خدمات کی فراہمی کا معاملہ سول ایوی ایشن سے الگ کردیا گیا ہے۔
#India's terrorist network #Balochistan #Federal Minister for Information #Fawad Chaudhry #development program of the Balochistan #Prime Minister Imran Khan



















