اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آپ نیب چلالیں یا حکومت چلالیں ، نیب کے ہوتے ہوئے ملک ترقی نہیں کرسکتا ، احتساب بیورو ہزاروں ارب کے اسکینڈلز پر خاموش بیٹھا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان نے کہا کہ چیئرمین نیب کو جھوٹے مقدمات ختم کرنے چاہئیں۔ میرے خلاف مقدمہ یہ تھا کہ ایل این جی کی ضرورت نہیں تھی ، پلانٹ زبردستی لگایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے ایل این جی کو 6 دن کے لئے بند کرنا پڑا۔ اس کا ذمہ دار کون ہے؟6دن ایل این جی بند کرنے سے پوراملک بیٹھ گیا۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہمہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا ، بجٹ منظور ہوتے ہی بجلی کی قیمت میں ایک روپے پانچ پیسے کا اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی نگاہیں آزادکشمیر انتخابات پر مرکوز ہیں۔ اگر آزادکشمیر کے انتخابات بھی چوری ہوگئے تو ، پاکستان کی دنیا میں کونسا عزت باقی رہ جائے گی ، جو ووٹ کا احترام نہیں کرسکتا ، ہم اس کا احترام نہیں کرتے ، انتخابات چوری ہوجاتے ہیں۔ الیکشن چوری ہوں گے تو پاکستان آگے نہیں بڑھے گا۔
#Shahid Khaqan Abbasi #NAB #Accountability Bureau #PML-N #LNG #electricity #inflation



















