پی ٹی آئی ایم این اے کی فیکٹری سے غیرقانونی سوئی گیس لائن پکڑی گئی

لاہور: ایف آئی اے کی ٹیم نے پتوکی میں پی ٹی آئی کے ایم این اے طالب حسن نکئی کی فیکٹری میں چھاپہ مارا اور ڈیڑھ سو فٹ سوئی گیس لائن پکڑی جو غیر قانونی طورپر بچھائی گئی تھی۔ایف آئی اے کی ٹیم نے قصور پتوکی میں بڑا آپریشن کیا۔ پی ٹی آئی کے ایم این اے سردار طالب حسن نکئی کی فیکٹری میں غیر قانونی طور پر گیس کی فراہمی کی جارہی تھی ، جس سے خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا۔ غیر قانونی طور پر داخل کی گئی 150 فٹ سوئی گیا لائن پکڑی گئی۔ایف آئی اے ٹیم کے مطابق ہوم میٹر کو فیکٹری میں زیر زمین لے جایا گیا۔ ایف آئی اے نے دو مقدمات درج کیے۔ سردار احمد ایاز نکئی ولد سردار طالب حسن نکئی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔


#FIA #raided the factory of PTI MNA #Talib Hassan Nakai #FIA ​​registered two cases