کابل:افغانستان سے غیر ملکی فوجیوں کی واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور امریکہ نے بگرام ایئر بیس کو 20 سال بعد افغان حکام کے حوالے کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ، اعلی امریکی عہدیداروں نے بگرام ایئر بیس کو افغان نیشنل سکیورٹی ڈیفنس فورس کے حوالے کردیا ہے۔امریکی عہدیداروں نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ امریکی کمانڈر جنرل آسٹن ملر کے پاس اب بھی افغانستان میں امریکی افواج کے تحفظ کا اختیار اور صلاحیت موجود ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق ، بگرام ایئر بیس سے فوجیوں کا انخلاءاس بات کا واضح اشارہ ہے کہ افغانستان میں2500 سے 3000 امریکی فوجی چھوڑ چکے ہیں یا ان کے جانے ہی والے ہیں۔
#Bagram Airbase #United States #Afghanistan #Afghan National Security Defense Force #US officials



















