اسلام آباد:اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے قومی سلامتی کے حوالے سے ان کیمرہ بریفنگ کو اطمینان بخش قراردیدیا۔ تفصیلات کے مطابق شہبازشریف نے ان کیمرہ بریفنگ کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ان کیمرہ بریفنگ ہوئی تفصیلات نہیں دے سکتا ،ان کاکہناتھا کہ بریفنگ تفصیلی تھی جس سے مطمئن ہیں ۔ شہبازشریف نے کہاکہ قومی سلامتی کمیٹی بریفنگ اچھی ہوئی ،بہت سے ایشوز پر بریفنگ دی گئی ،موجودہ صورتحال پر بریفنگ اطمینان بخش ہے ،موجود ہ صورتحال میں دی جانے والی بریفنگ جامع رہی ۔صحافی کے سوال اڈے نہ دینے سے متعلق بیان پر کیا کہیں گے کے جواب میں اپوزیشن لیڈر نے کہاکہ وہ تو آپ کو پتہ ہے ،وزیراعظم آج نہیں آئے کیا کہیں گے کے سوال پر شہبازشریف نے جواب نہ دیا۔
#National Security In-Camera Briefing #Shahbaz Sharif #National Security Committee #Prime Minister



















