پی ٹی آئی رہنماءفردوس شمیم سندھ اسمبلی رکنیت سے مستعفی

کراچی: پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے سندھ اسمبلی سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ایوان کا ممبر بن کر اپنے حلقہ کی خدمت نہیں کرسکتے ، انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اسمبلی میں اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ لہذا ، آج احتجاج میں صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 101 کی نشست سے استعفیٰ دے دیا ہے۔فردوس شمیم نقوی نے کہا کہ آج سے یہ اسمبلی غیر جمہوری ہوگئی ہے ، آج ہمارے 5 ایم پی اے کو اسمبلی میں داخلے کی اجازت نہیں تھی۔ اپوزیشن کو ایوان میں اپنا کردار ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر احتجاج سڑکوں پر ہونا تھا تو پھر ایوان کی رکنیت کی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ وہ کل استعفیٰ تحریری طور پر اسپیکر اسمبلی کو پیش کریں گے۔


#Sindh Assembly #Firdous Shamim Naqvi #resign #PS 101 #undemocratic #Speaker Assembly