لاہور: رائے ونڈ میں سوتیلی ماں نے دو معصوم بچوں کو بجلی کاکرنٹ لگاکر قتل کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دو معصوم بچوں کے قتل کا اندوہناک واقعہ رائے ونڈ کے گاو¿ں بابلیانا اوتارڈ میں پیش آیا۔ بچوں کو ان کی سوتیلی ماں نے بجلی کاکرنٹ لگاکرمارا اور اپنے ایک سالہ بیٹے کے ساتھ فرار ہوگئے۔ اُسے غصہ صرف اس بات کا تھا کہ باپ بچوں کوپڑھنا لکھانا چاہتا تھا۔پولیس کے مطابق ، 6 سالہ ابوذر اور 4 سالہ عمان شہزادی کی والدہ فوت ہوگئیں۔ والد خرم شہزاد نے 6 ماہ بعد انیلا سے دوسری شادی کی۔ باپ بچوں کو اسکول میں داخل کروانا چاہتا تھا لیکن سوتیلی ماں گھریلو کاموں سے پریشان تھی شوہر اور بیوی کے مابین جھگڑا تین چار دن تک جاری رہا۔ جب خرم گھر سے باہر گیا توبچوں کی سوتیلی ماں انیلہ نے معصوم بچوں کو بجلی کا کرنٹ لگاکرماردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ انیلہ نے بھی خرم کے ساتھ دوسری شادی کی تھی۔ اس کا اپنے پہلے شوہر سے ایک سال کا بیٹا تھا۔ سوتیلے بچوں کو قتل کرنے کے بعد انیلہ اپنے ایل سالہ بچے سمیت فرار ہوگئی۔ پولیس اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کیے اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کردیا۔
#stepmother allegedly killed two innocent children #Raiwind #murder of two innocent children #forensic team #Police



















