پی ٹی آئی کوپتہ چل چکا ان کاسیاسی جنازہ اُٹھنے والا ہے‘احسن اقبال

لاہور:سیکرٹری جنرل مسلم لیگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین کے مطالبات کی حمایت کرتے ہیں، حکومت نے 3 سال میں افراط زرکوآسمان پرپہنچادیا، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے30 فیصداضافہ کیاجاناچاہیے،لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ حکومت کے پاس آج بھی کوئی ترقیاتی پروگرام نہیں،بجٹ سے ایک روزپہلے2 قوانین بلڈوزکرکے پاس کرائے گئے،فوادچودھری ہمیں ٹیکنالوجی پڑھانے کی کوشش نہ کریں،میں خودانجینئرہوں،فوادچودھری سے زیادہ ٹیکنالوجی کاپتہ ہے،الیکٹرونک ووٹنگ سے بیرونی مداخلت کے دروازے کھل جائیں گے،پی ٹی آئی کوپتہ چل چکاالیکشن میں ان کاسیاسی جنازہ اُٹھنے والاہے۔


#PTI #political funeral #Ahsan Iqbal #PML-N #Lahore #Secretary General PML-N #government employees #inflation #development program #Fawad Chaudhry #technology