بجٹ کو ہر شعبہ ہائے زندگی سے لوگوں نے سراہا‘ فواد چوہدری

اسلام آباد:وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ بجٹ کو ہر شعبہ ہائے زندگی سے لوگوں نے سراہا ، حزب اختلاف نے ابھی تک بجٹ کو پڑھنے کی زحمت بھی نہیں کی۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ اپوزیشن کا رویہ معمول کی طرح غیر ذمہ دارانہ تھا ، عوام اس طرح کی غیر سنجیدہ مخالفت سے کیا توقع کرسکتے ہیں ، اگلے 7 سالوں میں یہ لوگ ایسے بینرز اٹھاتے نظر آئیں گے۔


#Fawad Chaudhry #ISLAMABAD #budget #Federal Information Minister #opposition #Pakistan