بجلی چوری والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ زیادہ ہوسکتی ہے‘وزیرتوانائی

اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے متنبہ کیا ہے کہ جن علاقوں میں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں ، حماد اظہر نے کہا کہ پچھلے 48 گھنٹوں میں 1500 میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی گئی ہے اور آج سسٹم میں مزید بجلی شامل کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 12 گھنٹوں میں کہیں بھی لوڈ شیڈنگ نہیں ہورہی تھی لیکن جن علاقوں میں بجلی چوری ہورہی تھی وہاں لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوسکتا ہے جبکہ لوکل ٹرانسمیشن سسٹم میں خرابی کے باعث بجلی بھی معطل ہوسکتی ہے۔وزیر توانائی نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں میں غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ صفر ہے۔


#Federal Minister for Energy #Hamad Azhar #load shedding #electricity #Pakistan