کراچی:وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے کہا ہے کہ کوشش ہے ہماراروڈنیٹ ورک بہترہو، روڈنیٹ ورک بہترہونے سے معیشت میں بہتری آتی ہے، پنجاب،خیبرپختونخوااوربلوچستان میں ترقیاتی کاموں پر خوشی ہے،وفاق کواب خط لکھناچھوڑدیا،آخری خط میں لکھا تھاشایدمیں بہرے لوگوں سے بات کررہاہوں، زخموں پرنمک چھڑکناکوئی وفاقی حکومت سے سیکھے،وفاق نے پنجاب کیلئے سندھ سے زیادہ ترقیاتی فنڈدیا،ہمیں بھی ترقیاتی کاموں کیلئے 25 فیصدحصہ دیں،این ایچ اے میں ہمارے لئے کوئی نیامنصوبہ نہیں رکھاگیا،آپ کہتے ہیں وفاق کے پیسے پرسندھ کوچودھراہٹ نہیں کرنے دیں گے،وفاق کے پاس سندھ سے 70 فیصد پیسہ جارہاہے،یہ بھی کہاگیاکہ ایک دھیلہ بھی سندھ کونہیں دیں گے،ناانصافی کرنےوالوں کوسندھ کے عوام نہیں چھوڑیں گے۔
#Chief Minister Sindh #Karachi #NHA #economy #Punjab #Khyber Pakhtunkhwa #Balochistan #Sindh #Pakistan



















