غربت کاخاتمہ،خواتین کیلئے منصوبے بجٹ میں ترجیح ‘مرادعلی شاہ

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ کی زیرصدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام سے متعلق اجلاس ہوا،:اجلاس میں مختلف محکموں کی اسکیموں کاجائزہ لیاگیا‘وزیراعلیٰ سندھ نے رواں سال تمام سکیمیں مکمل کرنےکی ہدایت کی،اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہناتھا کہ نئے مالی سال کاترقیاتی پروگرام عوامی ضروریات کے مطابق ہوگا،غربت کاخاتمہ،خواتین کیلئے منصوبے بجٹ میں ترجیح پرہوں گے،کوشش کریں گے نچلے طبقے کی معاشی بحالی کیلئے اقدامات کریں۔
#Murad Ali Shah #budget #Chief Minister Sindh #KARACHI #new financial year