پی ٹی آئی حکومت کو جھوٹے دعوے کرتے شرم آنی چاہیے‘بلاول

کراچی:پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے تحریک انصاف حکومت کی جانب سے معاشی ترقی کے دعوﺅں کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان کی حکومت معاشی ترقی کے جھوٹے دعوے کرکے پاکستان کے عوام کے زخموں پر نمک چھڑک رہی ہے، عمران خان کی عوام دشمن پالیسیوں کاپیپلزپارٹی ہر فورم پر مقابلہ کرے گی۔ اپنے بیان میںپی پی چیئرمین نے کہاکہ غربت کی لکیر سے نیچے دھکیلنے والوں،عوام کو مہنگائی کے رحم و کرم پر چھوڑ کر جھوٹے دعوے معاشی ترقی کے کرتے ہوئے شرم آنا چاہیے۔بلاول بھٹوزرداری نے کہاکہ جب سے پی ٹی آئی حکومت خیبرپختونخواہ میں آئی ہے، صوبے میںشرح غربت 27 فیصد پر8.9 فیصد اضافے کے بعد پہنچ چکی ہے۔


#bilawal bhutto zardari #pakistan peoples party