اسلام آباد:شہبازشریف کوبیرون ملک جانے کی اجازت دینے کافیصلہ چیلنج،وفاقی حکومت نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف درخواست سپریم کورٹ میں جمع کرادی،وفاقی حکومت کی درخواست کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے متعلقہ اداروں سے معاملے پرمو¿قف نہیں لیا،بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کایکطرفہ فیصلہ جاری نہیں کیاجاسکتا،شہبازشریف کوبیرون ملک جانے کی اجازت دینے کافیصلہ کالعدم دیاجائے، لاہورہائیکورٹ نے نوٹس جاری کیے بغیرحتمی ریلیف فراہم کردیا، شہباز شریف کی درخواست پراسی روزفیصلہ سنادیاگیا، لاہور ہائیکورٹ نے قانونی اصولوں کے برعکس فیصلہ سنایا، شہباز شریف کے واپس آنے کی کوئی گارنٹی نہیں، شہباز شریف نوازشریف کی واپسی کے ضامن ہیں، شہبازشریف کی اہلیہ،بیٹا،بیٹی اورداماد پہلے ہی مفرورہیں۔
شہبازشریف کوبیرون ملک جانے کی اجازت دینے کافیصلہ چیلنج



















