لاہور:اپوزیشن لیڈر قومی اسمبلی شہباز شریف نے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت اور فلسطینیوں کی شہادت پر اظہار رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عالمی برادری، اوآئی سی، عرب لیگ اسرائیل کو ظلم وبربریت سے روکنے کے لئے فوری کردار ادا کریں۔پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر کا کہنا تھا کہ سربراہی اجلاس اسلامی ممالک کا بلایا جائے اور اس قتل عام کو رکوایا جائے، پورے فلسطین کو اسرائیل قبرستان بنانے پر تلا ہوا ہے، پورا خطہ اور دنیا تباہی و بربادی کے جہنم میں جا گرے گی اگر اسرائیلی ظلم نہ روکا گیا ، بے گناہ خواتین اور شہید بچے پوری انسانیت سے انصاف کا سوال کر رہے ہیں۔اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ بے گناہوں کو بچانے کے لئے عملی قدم اٹھانا ہوگا، یورپی یونین سمیت تمام مہذب دنیا کے بیان کافی نہیں، مسلمانوں کی عیدالفطر کواسرائیل کی انسانیت سوز کارروائی نے غم میں بدل دیا ہے، ہم شہداءکے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کرتے ہیں۔
روزانہ طویل وقت گاڑی چلانا دل کی صحت کیلئے نقصان دہ ہو سکتا ہے: جدید تحقیق
آزاد اور خودمختار فلسطین کا قیام پائیدار امن کیلئے ناگزیر ہے: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز
رائزنگ سٹارز ایشیا کپ فائنل آج، پاکستان ٹائٹل کے دفاع سے ایک قدم دور
اداکار سلیم شیخ کی بیٹی کی شادی میں شوبز ستاروں کے رقص کی ویڈیوز وائرل
آزاد کشمیر، بھارتی ایما پر شرپسندی میں ملوث فسادی ٹولے کی حقیقت بے نقاب
نیتن یاہو کی آئزنکوٹ کو اتحادی حکومت میں پہلے وزیراعظم بننے کی پیشکش
بجلی صارفین پر 95 ارب روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری
قومی اسمبلی اجلاس یکم دسمبر کو طلب کرنے کی سمری ارسال، اہم قانون سازی متوقع
صدر اور وزیراعظم کا فلسطینی عوام کیلئے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ
حرمین شریفین کے تحفظ کا عزم، پاک فوج کے دستوں کی سعودیہ روانگی



















