ہر بات میں کیڑے نکالنا حکومتی مخالفین کی عادت‘گورنرپنجاب

 لاہور: گورنر پنجاب کا کہنا ہے کہ ہر بات میں کیڑے نکالنا حکومتی مخالفین کی عادت بن چکی ہے۔لاہور میں تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والی سیاسی شخصیات پر مشتمل وفود سے گفتگو کے دوران گوررنرپنجاب نے کہا کہ کامیاب حکومتی پالیسیوں سے پاکستان مشکل وقت سے نکل رہا ہے۔ پاک سعودی عرب تعلقات خطے میں خوشحالی اور امن کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوں گے۔چوہدری سرورنے کہا کہ کامیاب حکومتی پالیسوں سے پاکستان مشکل وقت سے نکل رہا ہے، کورونا کے باوجود ملکی برآمدت میں اضافہ معاشی استحکام کا ثبوت ہے، وزیر اعظم پاکستان عمران خان ملک کو آگے اور مخالفین پیچھے لے کرجانا چاہتے ہیں، ہر بات میں کیڑے نکالنا حکومتی مخالفین کی عادت بن چکی ہے۔چوہدری سرورنے فلسطین میں اسرائیلی افواج کے مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ 22 کروڑ پاکستانی اپنے فلسطینی بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، دنیا میں امن کے لیے مسئلہ فلسطین کا حل بھی لازم ہوچکا ہے، انسانی حقوق کے عالمی ادارے اسرائیلی دہشت گردی کا نوٹس لیں۔