انتخابی اصلاحات کیلئے پارلیمانی کمیٹی قائم

سلام آباد: پارلیمانی جماعتوں سے رابطوں کے لیے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی ، پانچ رکنی کمیٹی اپوزیشن جماعتوں سے بات چیت کرے گی۔ وفاقی وزراء پرویز خٹک ، فواد حسین چوہدری ، اسد عمر کمیٹی میںشامل ہیں جبکہ کمیٹی میںوزیر اعظم کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان اور معاون خصوصی ملک عامر ڈوگر بھی شامل ہونگے۔ اپوزیشن سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں سے انتخابی اصلاحات کے لیےکمیٹی رابطہ کرے گی۔ ،سپیکر قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات اور انتخابات میں کرپٹ پریکٹسز کے خاتمے کے لیے بین الجماعتی پارلیمانی کمیٹی تشکیل دی جائے گا۔اسد قیصر نے کہا کہ صاف اورشفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے اصلاحات ضروری ہیں۔ ہمارا پارلیمانی نظام انتخابی اصلاحات سے مضبوط ہوگا، اگلے عام انتخابات سے قبل پوری کوشش ہے کہ انتخابی اصلاحات نافذ العمل ہو سکیں۔پارلیمانی جماعتوں میں اتفاق رائے قائم کرنے کے لیے کمیٹی اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔