کراچی:پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خوشاب ضمنی انتخاب جیتنے پر مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ضمنی انتخابات میں اپوزیشن کی پے درپے فتوحات اس بات کا ثبوت ہیں کہ عوام نے تحریک انصاف کو مسترد کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگ اپنے ووٹوں کے ذریعے عمران خان کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف مستقل فیصلے لے رہے ہیں۔
خوشاب ضمنی الیکشن میں کامیابی‘بلاول کی شہبازشریف کو مبارکباد



















