ماضی میں کبھی کسی حکومت نے گندم‘ چینی درآمد نہیں کی‘شیری رحمن

اسلام آباد:نائب صدر پیپلز پارٹی شیری رحمن نے کہاہے کہ تباہی سرکار 1.2 ارب ڈالر کی گندم درآمد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔ شیری رحمان نے اپنے بیان میںکہاکہ ملک بھر میں گندم کی کٹائی ابھی مکمل ہوئی ہے، مئی میں گندم درآمد کرنے کا مطلب ملک میں پورا سال گندم بحران رہے گا۔پی پی نائب صدر نے کہاکہ ابھی مقامی گندم کی مارکیٹ میں رسائی یقینی بنائی جاتی، غذائی درآمدی بل اس سال 55 فیصد بڑھ کے 6.12 بلین ڈالر تک پہنچا ہے۔شیری رحمن نے کہاکہ غذائی درآمدی بل بڑھنے کی بنیادی وجہ چینی اور گندم کی درآمد ہے، پی ٹی آئی مافیا اشیائے خوردونوش کی ذخیرہ اندوزی کر رہی ہے۔رہنماءپیپلزپارٹی نے کہاکہ ماضی میں مقامی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے کبھی بھی کسی حکومت نے گندم اور چینی درآمد نہیں کی۔