عمران خان اور شہزاد اکبر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ‘مریم اورنگزیب

لاہور:ترجمان پاکستان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اورمشیرداخلہ واحتساب شہزاد اکبر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔ایک بیان میں ترجمان مسلم لیگ ن نے کہا کہ مشیر احتساب شہزاد اکبر سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کے سوالات کے جوابات دیں ، کٹہرے میں کھڑے مجرم سوال نہ پوچھیں جواب دیں ۔رہنماءن لیگ نے کہا کہمشیرداخلہ واحتساب کو گھٹیا انتقامی سازش اور عہدوں کے ناجائز استعمال کا جواب دینا ہوگا، شہزاداکبر قانون اور عوام کی عدالت میں مجرم ہیں ، قوم کو جواب دیں۔مریم اورنگزیب کا کہناتھا کہ عمران صاحب اور شہزاد اکبر رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہےں۔ جواب دیں کہ آرٹیکل 6 شہزاد اکبر پر لاگو ہوتا ہے اور قانونی کارروائی ہونی چاہئے۔