این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ جاری

کراچی:کراچی سے حلقہ این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لئے ووٹنگ جاری ہے۔این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی اور شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔پولنگ اسٹیشنوں کے باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ انتخابی حلقے میں عام تعطیل ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر سید ندیم حیدر نے بتایا کہ این اے 249 میں پر امن طریقے سے پولنگ جاری تھی ، کچھ مقامات پر پولنگ ایجنٹ نہیں تھے ، تاہم پولنگ میں تاخیر کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔