لاہور:آمدنی سے زیادہ اثاثوں کے معاملے میں لاہور ہائیکورٹ کا دو رکنی بینچ 27 اپریل کو خواجہ آصف کی ضمانت کی درخواست پر سماعت کرے گا۔جسٹس عالیہ نیلم اور جسٹس فاروق حیدر پر مشتمل لاہور ہائیکورٹ کا بینچ ضمانت کی درخواست کی سماعت کرے گا۔ آمدنی سے زیادہ اثاثوں کے معاملے میں خواجہ آصف نے ضمانت پر رہائی کے لئے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔نیب نے عدالت سے خواجہ آصف کی ضمانت کی درخواست مسترد کرنے کی استدعا کی ہے۔ لیگی رہنما خواجہ آصف عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔ عدالت نے نیب کو ریفرنس دائر کرنے کی ہدایت کردی۔
خواجہ آصف کی درخواست ضمانت 27اپریل کو سماعت کیلئے مقرر



















