اسلام آباد: کورونا وائرس کے باعث پارلیمنٹ ہاو¿س کو ایک ہفتہ کے لئے بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سینیٹ اور قومی اسمبلی کا ہر شعبہ کورونا سے متاثر ہوا ہے ، جس کی وجہ سے شیڈول کے تحت دو ہفتوں تک چلنے والے پارلیمنٹ کے اجلاس کوآج ہی ختم کردیا گیا جسے غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کردیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ اب تک پارلیمنٹ ہاو¿س کے 200 سے زائد ملازمین کورونا سے متاثر ہوئے ہیں۔ این آئی ایچ نے چیئرمین سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اسپیکر کو سنگین صورتحال سے آگاہ کیا ہے اور پارلیمنٹ ہاو¿س کو ایک ہفتہ کے لئے بند رکھنے کی تجویز پیش کی ہے۔ذرائع کے مطابق پارلیمنٹ ہاو¿س کے 15 ملازمین اور افسران بھی کورونا سے انتقال کر گئے ہیں۔
پارلیمنٹ 1ہفتے کیلئے بند کرنے کی تجویز‘قومی اسمبلی اجلاس ملتوی



















