شوگرسکینڈل تحقیقات‘اسلم اقبال‘سمیع اللہ چودھری نیب طلب

لاہور:شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کے لئے نیب راولپنڈی نے میاں اسلم اقبال اور سمیع اللہ چوہدری کو 4 مئی کو طلب کرلیا ۔ دونوں صوبائی وزرا کو نیب راولپنڈی آفس طلب کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق نیب کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم اسمبلی کے دو سرکاری ممبروں سے پوچھ گچھ کرے گی۔ دونوں ممبران اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ شوگر پر دی جانے والی سبسڈی کا ریکارڈ 2018 سے لے کر 2019 تک لائیں۔ ایکسپورٹ پرمٹ ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب میں شوگر ملوں کو دی جانے والی سبسڈی کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا گیا۔ نیب منی لانڈرنگ ایکٹ 2010 کے تحت شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کر رہا ہے۔