جوتا مارنے کی بات نہیں کرنی چاہئے تھی‘شاہد خاقان کا اعتراف

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ وہ تسلیم کرتے ہیں کہ انہیں اسپیکر کوجوتا مارنے کی بات نہیں کرنی چاہئے تھی۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ اسپیکر ان کو بولنے کا موقع فراہم کیے بغیر قرارداد کو بلڈوز کرنا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اسپیکر اسد قیصر پارلیمنٹ کی روایات کو نہیں سمجھتے اور نہ ہی اپوزیشن کو سمجھتے ہیں۔