لاہور:وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ بدقسمتی سے کچھ اپوزیشن جماعتوں نے حالیہ بدقسمتی واقعے پر سیاست چمکانے کی کوشش کی۔ حزب اختلاف کے رہنماو¿ں نے اس مسئلے کو حل کرنے کے بجائے خراب کرنے کی پوری کوشش کی۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کا منفی رویہ قابل مذمت ہے ، آگ پر ایندھن ڈالنے کے اپوزیشن کے مذموم عزائم بری طرح ناکام ہوگئے ، اپوزیشن نے ایک نازک مرحلے پر منفی کردار ادا کیا ، جب قوم کومتحدکرنے کی ضرورت تھی اس وقت اپوزیشن قوم کو تقسیم کررہی تھی۔ انہوں نے کہا کہ حزب اختلاف کے اس غیر ذمہ دارانہ رویئے کو تاریخ میں ہمیشہ برا الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ پاک دھرتی ہم سے اتحاد اور اتفاق کا مطالبہ کررہے ہیں۔ وطن عزیز کے اس قرض سے نجات پانا ہم سب پر فرض ہے۔
اپوزیشن نے ناخوشگوارواقعے پر سیاست چمکانے کی کوشش کی



















