لاہور:لاہور میں گذشتہ رات جاتی عمرہ کے قریب اڈا پلاٹ پر 18 سے 20 کنٹینر کھڑے کردیئے گئے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق مسلم لیگ ن کے کارکنان علاقے میں جمع ہوگئے اور کنٹینرز کو آگے بڑھنے پر مجبور کرتے ہوئے حکومت مخالف نعرے لگائے۔لیگی رہنما عطاءتارڑ نے کہا کہ انتظامیہ جاتی عمرہ پر آپریشن کرنا چاہتی ہے جبکہ اعظم بخاری نے کہا کہ حکمران اپنے قد کے مطابق کام کریں اور اسے اوپر نہیں بڑھیں۔علاوہ ازیں مریم اورنگزیب نے کہا کہ واچھے ہتھکنڈوں پر چیف سکریٹری ، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کے خلاف مقدمہ درج کرائیں گے۔
رات گئے جاتی عمرہ کے قریب کنٹینرکھڑے کردیئے گئے



















