پیپلزپارٹی نے استعفے مولانافضل الرحمن کو بھجوادیئے

اسلام آباد:پیپلز پارٹی نے حکومت مخالف حزب اختلاف پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے عہدوں سے اپنا استعفیٰ مولانا فضل الرحمن کو بھجوا دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق ، پیپلز پارٹی نے اپنا استعفیٰ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کی رہائش گاہ پر بھیج دیا ، جسے پیپلز پارٹی کے سکریٹری جنرل نیئر بخاری نے بھیجا تھا۔پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں شیری رحمان ، راجہ پرویز اشرف اور قمر زمان کائرہ نے اپنے پی ڈی ایم عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔