پیپلزپارٹی” پی ڈی ایم “کے تمام عہدوں سے مستعفی

کراچی:پیپلزپارٹی کا پی ڈی ا یم کے تمام عہدوں سے مستعفی ہونے کا اعلان،چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھاکہ جس کو استعفیٰ دینا ہے دیں مگرکسی پارٹی کوڈکٹیٹ نہ کریں،ہم پرکوئی اپنے فیصلے مسط نہ کرے‘سی ای سی نے شوکاز نوٹس کو مسترکردیا۔شوکازنوٹس کی کوئی روایت نہیں،ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ شوکاز نوٹس جاری کرنے پر پیپلزپارٹی اوراے این پی سے مشروط معافی مانگی جائے،اپوزیشن کیخلاف اپوزیشن کی سیاست کی مذمت کرتے ہیں،ہم حکومت کے خلاف حقیقی اپوزیشن کرتے رہیں گے۔