کراچی:حکومت مخالف حزب اختلاف پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی جانب سے شوکاز نوٹس جاری ہونے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما راجہ پرویز اشرف ، شیری رحمان اور قمر زمان کائرہ آج پی ڈی ایم اسٹیئرنگ کمیٹی سے استعفیٰ دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کا مو¿قف ہے کہ پی ڈی ایم ایک سیاسی اتحاد ہے اور اس میں شامل کوئی جماعت کسی کے ماتحت نہیں ہے ، اس لئے شوکاز نوٹسز جاری کرکے اپوزیشن اتحاد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے۔پی پی پی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر پی ڈی ایم کو فعال رکھنا ہے تو ، پیپلز پارٹی اور اے این پی سے معافی مانگنی چاہئے۔
پیپلزپارٹی کاپی ڈی ایم سٹیئرنگ کمیٹی سے استعفیٰ دینے کا فیصلہ



















